انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** پہلی شہید خاتون حضرت خدیجۃ ؓالکبریٰ کو سب سے پہلے ایمان لانے کا شرف حاصل ہے ، خواتین میں ان کے بعد حضرت لبابہؓ زوجہ حضرت عباس اور ان کے بعد حضرت سمیّہؓ تیسری ایمان لانے والی خاتون ہیں، دیگر خواتین میں حضرت فاطمہؓ بنت خطاب ( حضرت عمر ؓکی بہن) ، حضرت اسماءؓبنت ابو بکر، حضرت اسماءؓ بنت عمیس، حضرت اُم ایمنؓ ، حضرت اسماءؓ بنت سلامہ ، حضرت فکیہہؓ بنت یسار، حضرت رملہؓ بنت ابی عوف اور حضرت امینہؓ بنت خلف نے ابتدائی زمانہ میں اسلام قبول کیا ، حضرت سُمیّہؓ کے شوہر حضرت یاسرؓاور بیٹا حضرت عبداﷲؓ کافروں کے ظلم سہتے ہوئے شہید ہوئے ، حضرت سمّیہؓ کے بیٹے حضرت عمارؓ پرکافروں کے ظلم و ستم ضعیف ماں حضرت سمیّہؓ نہیں دیکھ سکتی تھیں اس لئے ابو جہل کو بُرا بھلا کہہ دیا جسے اس نے اپنی بے عزتی سمجھا اور نیزہ ان کے ستر کی نازک جگہ پر مارا جس سے وہ وفات پا گئیں، حضرت سمّیہؓ راہِ حق میں شہید ہونے والی پہلی خاتون ہیں ( ابن سعد ، طبقات ، شاہ مصباح الدین شکیل ، سیرت احمد مجتبیٰ)