انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** شام کا مدرسہ حدیث شام کے مدارسِ حدیث میں امام اوزاعیؒ (۱۵۷ھ) کی درسگاہ زیادہ معروف ہوئی، صحابہ میں حضرت ابوالدرداءؓ (۳۲ھ) اور حضرت امیرمعاویہؓ (۶۰ھ) جیسے جبالِ علم اِس علاقہ میں قیام فرمارہے اور ان کی وجہ سے یہ سرزمین علم کاگہوارہ بن گئی، مشہور تابعی امام مکحولؒ (۱۱۸ھ) کی قدر ومنزلت سے کون واقف نہیں، آپ کا علمی میدان یہی سرزمینِ شام تھی، امام اوزاعیؒ آپ کے ہی شاگردِ رشید تھے، اہلِ کوفہ اور اہلِ مدینہ کے مقابل میں اہلِ شام حدیث اور اصولِ فقہ کے اپنے مستقل نظریات رکھتے تھے، اس علاقے میں چھٹی صدی ہجری تک امام اوزاعیؒ کی تقلید جاری رہی؛ پھریہ لوگ امام شافعیؒ کے پیرو ہوگئے۔