انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بنو قینقاع اس قبیلہ کے متعلق یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ باہر سے ہجرت کرکے آیا تھا یایہیں کا کوئی عرب قبیلہ تھا، جس نے یہودیت قبول کرلی تھی، اس قبیلہ کے لوگ عام طورپر صناع اور زراعت پیشہ تھے، خصوصیت سے آہنگری اور زرگری ان کا خاص پیشہ تھا، خود ان کا نام بھی ان کے پیشوں کی طرف راہ نمائی کرتا ہے، قین عربی میں لوہار کوکہتے ہیں اور قاع اس ہموار اور نرم زمین کوکہتے ہیں، جس میں کھیتی کی جاسکے، جن سے ان کی دونوں خصوصیتیں معلوم ہوتی ہیں، مدینہ کے دوسرے یہودی قبائل کے مقابلہ میں یہ زیادہ مضبوط اور طاقتور تھے، سب سے پہلے اسی قبیلہ نے معاہدہ شکنی کی اور اس کے نتیجہ میں جلاوطن کیے گئے، مدینہ سے نکل کر اررُعات میں، جوشام کا ایک ضلح ہے، چلے گئے۔