انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مظلوم حضرت ابو ہریرہؓ سے منقول ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا بلاشبہ تین دعائیں قبول ہوتی ہیں۔(۱)مظلوم کی دعاء،ابن ابی شیبہ میں ہے کہ خواہ مظلوم فاجر گنہگار ہی کیوں نہ ہواورابن حبان کی روایت ابوذر غفاری ؓ سے ہے کہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔ (حصن:۶۶) فائدہ: اس سے معلوم ہوا کہ مظلوم اگر کافر فاسق فاجر ہی کیوں نہ ہو ظالم کے حق میں ان کی دعاء قبول ہوجاتی ہے۔ پس کسی پر ظلم کرنا خاص کرکے اہل علم پر،غریب وکمزور پر نہایت ہی ہلاکت کا باعث ہے،عموما عہدہ اورتمول کی وجہ سے ظلم کرتے ہیں پھر بعد میں سزا بھگتتے ہیں۔ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ فرماتے ہیں کہ تین آدمیوں کی دعاء رد نہیں کی جاتی۔(۱)روزہ دار کی دعاء افطار کے وقت۔(۲)امام عادل کی آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ (ترغیب:۲/۸۹،ترمذی:۲/۱۹۹) خزیمہ بن ثابتؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا مظلوم کی دعاء سے بچو، اسے بادلوں سے اوپر اٹھالیا جاتا ہے اوراللہ تعالی کہتےہیں عزت وجاہ وجلال کی قسم ضرور مدد کروں گا خواہ دیر سے سہی۔ (ترغیب:۲/۸۹،مجمع:۲/۱۵۲)