انوار اسلام |
س کتاب ک |
مسجد میں بلند آواز سے فضائل کی کتاب پڑھنا صحیح ہے یا نہیں؟ مسجد میں فضائل کی کتاب پڑھنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ مفید ہے، البتہ اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ اس سے نمازیوں کی نماز میں خلل نہ پڑے، لہٰذا اگر نمازی نماز میں مشغول ہوں تو ان سے دور ہٹ کر کتاب پڑھی جائے یا ان کے فارغ ہونے کا انتظار کیا جائے، نمازیوں کو دوسری جگہ نماز پڑھنے کو کہنا درست نہیں۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۲۹۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی)