انوار اسلام |
س کتاب ک |
تراویح کے دوران وقفہ کتنی دیر کا ہونا چاہئے؟ نمازِ تراویح کی ہر چار رکعت کے بعد اتنی دیر بیٹھنا جتنی دیر میں چار رکعتیں پڑھی گئیں مستحب ہے، لیکن اگر اتنی دیر بیٹھنے میں لوگوں کو تنگی ہو تو کم وقفہ کیا جائے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۶۵، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۸۳،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)