انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تمام اندلس پر یوسف بن تاشقین کا قبضہ ۴۸۵ھ میں تمام اسلامی اندلس یوسف بن تاشقین کے تحت وتصرف میں آگیا اورطوائف الملوکی کا خاتمہ ہوکر یوسف بن تاشقین بادشاہِ مرابطین کے وائسرائے اورگور نر اندلس پر حکمرانی کرنے لگے،اس طرح وہ ملک جو پارہ پارہ ہوکر عیسائیوں کے قبضے میں جانے والا تھا ،مراقش کے مسلمان بادشاہ کے قبضے میں آکر محفوظ ہوگیا اور عیسائیوں کی اُمیدیں خاک میں مل گئیں، اب بھی عیسائی جزیرہ نما کے شمالی علاقوں پر قابض تھے لیکن اندلس کا بڑا حصہ اورآباد وزخیز جنوبی علاقہ مسلمانوں کے زیر حکومت تھا، یوسف بن تاشقین ۴۷۹ھ میں خلیفۂ بغداد مقتدی بامراللہ نے امیر المسلمین کا خطاب اورخلعت وعلم بھیجا تھا۔