انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعاء عیسیؑ حضرت جعفر بن برقان ؓ نے بیان کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام یہ دعاء پڑھتے تھے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَصْبَحْتُ لَا اَمْلِکُ لِنَفْسِی مَا اَرْجُو،وَلَا اَسْتَطِیْعُ عَنْھَا دَفْعَ مَااَکْرَہُ وَاَصْبِحَ الْخَیْرُ بِیَدِ غَیْرِیْ وَاَصَبَحْتُ مُرْتَھِنًا بِمَا کَسَبَتْ فَلَا فَقِیْرٍ اَفْقَرَنِّی فَلَا تَجْعَلُ مُصِیْبَتِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْیَا اَکْبَرَ ھَمِّی وَلَا تُسَلِّطُ عَلَیَّ مَنْ لَا یَرْحَمُنِیْ (ابن ابی شیبہ:۱۰/۲۷۹) ترجمہ: اے اللہ میں نے صبح کی،میں طاقت نہیں رکھتا تکلیف دہ امور کے دفع کرنے پر اورنہ حسب خواہش نفع پر اختیار رکھتا ہوں، معاملہ غیر کے ہاتھ میں ہے اورمیں اپنے اعمال میں محبوس ہوں، کوئی فقیر مجھ سے زیادہ محتاج نہیں،دینی اعتبار سے مصیبت میں مبتلا نہ فرما اور دنیا کو زیادہ باعث فکر نہ بنا اوررحم نہ کرنے والے کو مجھ پر مسلط نہ فرما۔