انوار اسلام |
س کتاب ک |
صف کے پیچھے تنہاء ایک آدمی کا کھڑا ہونا کیسا ہے؟ اگر ایک صف پوری ہوچکی ہے اس کے بعد کوئی نمازی آیا ہے تو اس کو چاہئے کہ کچھ دیر انتظار کرلے اور اگر رکوع سے پہلے پہلے کوئی اور مقتدی آجائے تو اس کے ساتھ مل کر کھڑا ہوجائے، اگر کوئی اور نمازی نہیں آیا تو اس کو چاہئے کہ کسی شخص کو جو کہ اس مسئلہ سے واقف ہو صف سے کھینچ لے اور جس جگہ سے کھینچا ہے اسی جگہ سے پچھلی صف میں دونوں کھڑے ہوجائیں، اور اگر کوئی اس مسئلہ کا جاننے والا نہ ہو تو پھر تنہاء ہی کھڑا ہوجائے۔ (فتاوی محمودیہ ۶/۵۰۰ مکتبہ شیخ الاسلام دیوبند)