انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بغاوتِ کردستان ادھر طبرستان کی بغاوت ابھی فرو نہ ہونے پائی تھی کہ نواح موصل میں جعفر بن فہرنامی ایک کرد نے، کردوں کا ایک گروہ کثیر اپنے گرد جمع کرکے علمِ بغاوت بلند کردیا، اس صوبہ کی سرحد اگرچہ صوبہ آذربائیجان وآرمینیا سے ملتی تھی؛ مگرمعتصم نے عبداللہ بن سعید بن انس کوجعفر کی سرکوبی پرمامور کیا اور افشین کواس مہم پرنہیں بھیجا، عبداللہ بن سعید نے پہنچ کرصف آرائی شروع کی، ان لڑائیوں کا سلسلہ سنہ۲۲۴ھ کے ختم ہونے پربھی ختم نہ ہوا، آخرمعتصم نے اپنے ایک سپہ سالار ایتاخ کونہایت زبردست لشکر کے ساتھ روانہ کیا اور جعفر بن فہر لڑائی میں مارا گیا، اس کے ہمراہی گرفتار ومقتول ہوئے، یہ بغاوت بھی غالباً افشین کے اشارے سے ظہور میں آئی، جوسنہ۲۲۵ھ میں ختم ہوئی