انوار اسلام |
س کتاب ک |
گیس کے مریض کے لئے تراویح کا کیا حکم ہے؟ ایسا شخص جس کو ریاح کا اتنا غلبہ رہتا ہو کہ وضوء کرکے نماز مکمل کرنے کے بقدر بھی وضو نہیں رہ سکتا فقہاء کی اصطلاح میں وہ "معذور" ہے، وہ نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد وضوء کرلے تو جب تک اس نماز کا وقت مکمل نہ ہوجائے اور خروج ریح کے علاوہ کوئی اور ناقضِ وضوء پیش نہ آجائے وہ باوضوء سمجھا جائے گا اور اسی حالت میں اس کے لئے نماز تراویح کا ادا کرنا بھی درست ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۶۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)