انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۸)حضرت براء بن عازبؓ(۷۲ھ) ابوعمارۃ الانصاری عبداللہ بن حنش کہتے ہیں کہ میں نے حضرت براءؓ کے پاس لوگوں کوقلم ہاتھ میں لیئے (حدیثیں) لکھتے پایا (سنن دارمی:۱/۱۰۶۔ جامع بیان العلم:۱/۷۳) آپؓ کوفہ میں رہتے تھے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ کوفہ ان دنوں کس طرح علم حدیث کا گہوارہ بنا ہوا تھا، آپؓ جنگِ جمل، صفین اور نہروان تینوں میں حضرت علیؓ کے ساتھ رہے، خطیب تبریزیؒ لکھتے ہیں: "روی عنہ خلق کثیر"۔ (الاکمال:۵۹۱) آپؓ سے بہت لوگوں نے احادیث روایت کیں۔