انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت حارث ؓبن نوفل نام ونسب حارث نام، باپ کا نام نوفل تھا، سلسلۂ نسب یہ ہے، حارث بن نوفل بن حارث ابن عبدالمطلب بن ہاشم قرشی ہاشمی ان کے والد نوفل آنحضرتﷺ کے چچیرے بھتیجے تھے، اس رشتہ سے حارث آپ کے پوتے ہوئے۔ اسلام حضرت نوفلؓ غزوۂ خندق سے پہلے مشرف باسلام ہوئے تھے، حارث بھی باپ کے ساتھ اسلام لائے، (ابن سعد،جلد۴،ق :۲۹) نوقل شرف ہجرت سے بھی سرفراز ہوئے،لیکن حارث اس سے محروم رہے۔ امارتِ جدہ آنحضرتﷺ نے حارث کو جدہ کی امارت پر سرفراز فرمایا تھا، اس لیے وہ جنگ حنین میں شریک نہ ہوسکے، واقدی کی روایت کے مطابق حضرت ابوبکرؓ نے ان کو مکہ کی امارت پر مقرر فرمایا تھا، لیکن یہ روایت صحیح نہیں ہے، عہد صدیقی میں بروایت صحیح مکہ کی امارت پر عتاب بن اسید مامور تھے،حضرت ابوبکرؓ نے اپنے زمانہ میں پھر انہیں ان کے سابق عہدہ پر بحال کردیا۔ (اسدالغابہ:۱/۳۵۱) وفات ایک روایت یہ ہے کہ حضرت عمرؓ ہی کے آخر عہد خلافت میں وفات پاگئے تھے،لیکن ابن سعد صاحب طبقات کے بیان کے مطابق حضرت عثمانؓ کے زمانہ میں انہوں نے وفات پائی ،بصرہ میں گھر بنالیا تھا، یہیں پیوندِ خاک ہوئے،انتقال کے وقت ستر سال کی عمر تھی۔ (ابن سعد،جلد۴،قسم۱،صفحہ:۳۶،عمر کی تعیین اسد الغابہ میں ہے) ازواج واولاد وفات کے وقت حسب ذیل بیویاں اور اولادیں چھوڑیں،بیویوں میں رملہ ،ام زبیر ریطہ اورام حارث تھیں، لڑکوں میں سعید ، محمد الاکبر،ربیعہ ،عبدالرحمن، عینیہ ،محمد الاصغر،حارث ابن حارث تھے۔