انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا معذور شخص فجر کے وضوء سے نماز اشراق اور تلاوتِ کلام اللہ کرسکتا ہے؟ جو شخص شرعاً معذور ہے ، اس کو ہر وقت نماز کے لئے وضو ضروری ہے، پھر وقت ختم ہونے سے اس کا وضو باقی نہیں رہے گا، فجر کا وضو سورج نکلنے سے ختم ہوجائے گا، اشراق کے لئے علاحدہ وضوء کی ضرورت ہوگی، پھر اس وضوء سے نوافل اور تلاوت کی اجازت ہوگی، حتی کہ ظہر کے لئے بھی جدید وضوء کی ضرورت نہیں ہوگی، اِلّا یہ ہے کہ اس عذر کے علاوہ کوئی اور حدث پیش آجائے ۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۴۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)