انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ہدایت القرآن اس تفسیر میں الفاظ قرآنی کی الگ الگ تشریح کی گئی ہے اور قرآن کے مطالب ومقاصد کو واضح اور سہل اندازمیں پیش کیا گیا ہے، زبان عام فہم ہے یہ امت کے ہر طبقہ کے لیے یکساں مفید ہے ؛لیکن خاص طور پر دینی مدارس کے طلبہ کے لیے بہت نافع ہے، اس تفسیر کا آغازمولانا احمد عثمانی کاشف الہاشمی نے کیا تھا؛ لیکن پوری نہ کرسکے ان کی زندگی میں ہی ممتاز عالم دین مفتی محمد سعید صاحب پالن پوری نے تکمیل کا بیڑا اٹھایا ہے، اب تک تقریباً بیس پاروں تک تفسیر پہنچ چکی ہے اور اب مکتبۂ حجاز دیو بند اسے طبع کررہا ہے، خدا کرے مستقبل قریب میں یہ کتاب پایۂ تکمیل کو پہنچ جائے۔