انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حدیث میں اہمیتِ قرآن حدیث پر قرآن کے سائے حدیث ہمیں کس طرح قرآن کریم کی طرف متوجہ کرتی ہے اور حدیث پر کس طرح قرآن کے سائے پھیلے ہوئے ہیں اورحدیث میں قرآن کریم کو کس طرح سربراہ مانا گیا ہے؟ اس سے اس پروپیگنڈے کی خود تردید ہوجائیگی کہ حدیث قرآن کے خلاف ایک عجمی سازش ہے،حدیث کے لٹریچر کا اگر یہی مقصد ہوتا کہ لوگوں کو قرآن کریم سے ہٹایا جائے تو اس میں قرآن کے سائے اس دور تک پھیلے ہوئے ہمیں کبھی نہ ملتے،حق یہ ہے کہ حدیث میں قدم قدم پر قرآن کریم کی سربراہ حیثیت کا اقرار ہے،آئیے دیکھیں روایاتِ حدیث میں کہیں قرآن کریم کے حوالے بھی ملتے ہیں؟ ملتے ہیں تو کس حیثیت سے؟ حدیث پر قرآن کریم کس طور پر سایہ فگن ہے؟ اورمتون حدیث میں قرآن کریم کو کس حیثیت سے ذکر کیا گیا ہے برابر کے ماخذ علم ہونے کی حیثیت سے یا اسے ایک منبع کی حیثیت سے ذکر کرتے ہیں جس سے آگے علم کے کئی اور چشمے پھوٹے ہوں۔ اس موضوع میں دیکھنا چاہئے کہ محدثین کے ہاں مرویات حدیث میں قرآنی ہدایت کن اصولی حدود تک کارفرما ہے اور اس کی اصولی نظائر کس کس انداز میں مرویاتِ حدیث میں موجود ملتے ہیں۔