انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** غیب کی ہر اطلاع تعلیم الہٰی سے ہی ہوگی اس میں کلام نہیں کہ اللہ تعالی اپنے مقربین کو وہ انبیاء کرام ہوں یا اولیاء عظام وحی، الہام یاکشف سے غیبی امور پر اطلاع بخشتے ہیں، کوئی ان میں سے کسی غیبی بات کو از خود نہیں جان سکتا نہ کسی کے پاس غیب جاننے کی کوئی کنجی ہے کہ جب چاہے از خود غیب کی بات جان لے۔ تعلیم الہٰی جملہ مواقع ضرورت میں کارفرمارہتی ہے، مولانا اسمعیل حقی نے بجا لکھا ہے۔ "وماروي عن الأنبياء والأولياء من الأخبار عن الغيوب فبتعليم الله تعالى إمابطريق الوحي أوبطريق الإلهام والكشف"۔ (تفسیر روح البیان،باب سورۃ لقمان:۷۹/۷) ترجمہ:انبیاء کرام واولیا عظام سے جو بعض غیبی خبریں مروی ہیں خدا تعالی ان کی وحی یا الہام یا کشف کے ذریعہ تعلیم فرماتے ہیں۔