انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز سے نکلنے کے لئے دونوں طرف سلام پھیرنا واجب ہے یا ایک طرف؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ نماز سے حلال ہونے کا طریقہ سلام ہے: وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ۔ (مشکوٰۃ المصابیح، حدیث نمبر:۳۱۲، بحوالہ ابوداؤد، ترمذی، دارمی عن علی رضی اللہ عنہ) اور اپنے عمل سے سلام کا طریقہ متعین فرمادیا کہ دائیں، بائیں دوسلام کئے جائیں؛ اس لئے صحیح یہی ہے کہ پہلے سلام کی طرح دوسرا سلام بھی واجب ہے؛ گوبعض اہلِ علم کی رائے ہے کہ پہلا سلام واجب اور دوسرا سنت ہے؛ لیکن صحیح تر رائے یہی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۸۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)