انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب عثمان بن عفان بن ابو العاص بن اُمیہ بن عبد شمس بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب آپ کی کنیت ابو عمروابوعبداللہ،زمانہ جاہلیت میں آپ کی کنیت ابو عمرو تھی،مسلمان ہونے کے بعد حضرت رقیہؓ سے آپ کے یہاں حضرت عبداللہ پیدا ہوئے،تو آپ کی کنیت ابو عبد اللہ ہوگئی،حضرت عثمانؓ کی نانی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والد عبداللہ بن عبدالمطلب کی حقیقی بہن تھیں،جو حضرت عبداللہ کے ساتھ توام پیدا ہوئی تھیں ،اس طرح حضرت عثمانؓ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی زاد بہن کے بیٹے تھے۔