انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مکتفی باللہ کی وفات ماہ جمادی الاوّل سنہ۲۹۵ھ میں ساڑھے چھ برس حکومت کرکے مکتفی باللہ بغداد میں فوت ہوکرمحمد بن طاہر کے مکان میں مدفون ہوا، اُس نے وفات سے پہلے اپنے بھائی جعفر کواپنا ولی عہد بنایا تھا، مکتفی نے مرتے وقت بیت المال میں ڈیڑھ کروڑ دینار چھوڑے، جعفر بن معتضد کی عمر اس وقت تیرہ برس کی تھی، اس نے تخت نشین ہوکر اپنا لقب مقتدرباللہ تجویز کیا۔