انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وفد بارق وفد بارق حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں آیا تو آپﷺ نے انھیں اسلام کی دعوت دی ، وہ اسلام لائے اوربیعت کی،حضور اکرم ﷺ نے انھیں فرمان لکھ کر دیا: " یہ فرمان محمد رسول اللہ (ﷺ) کی جانب سے بارق کے لئے ہے کہ نہ تو بارق سے بغیر دریافت کئے ان کے پھل کاٹے جائیں گے نہ جاڑے یا گرمی میں ان کے وطن میں جانور چرانے جائیں گے ، جو مسلمان چراگاہ نہ ہونے کی وجہ سے یا خود روگھاس چرانے کے لئے ان کے پاس سے گذرے تو اس کی تین روزکی مہمان داری ( ان کے ذمہ ) ہوگی جب ان کے پھل پک جائیں تو مسافرکو گرے پڑے پھل اٹھانے کا حق ہوگا جو اس کے شکم کو سیر کردیں ، بغیر اس کے کہ وہ اپنے ہمراہ لاد کر لے جائے،گواہ شد ، ابوعبیدہ بن الجراح وحذیفہ بن ا لیمانی ، بقلم ابی بن کعب . (ابن سعد)