انوار اسلام |
س کتاب ک |
قبر میں حضورﷺ کے بارے میں سوال ہوگا؟ قبر میں رب، دین، نبی، تینوں کے بارے میں سوالات کئے جائیں گے، حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی روایت میں تینوں سوالات کی تفصیل مذکور ہے؛ البتہ حضور ﷺ سے متعلق جوسوال ہوگا اس کے الفاظ کسی قدر مختلف ہیں، بخاری میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دوفرشتے آئیں گے، مردہ کوبیٹھائیں گے اور استفسار کریں گے، تم اس شخص محمد (ﷺ) کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ مؤمن کہے گا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ ﷺ اللہ کے بندے اور اللہ کے رسول ہیں، فرشتے اسے دوذخ دکھائیں گے، جس سے اسے نجات دی گئی؛ پھرجنت میں اس کے مقام کا دیدار کرائیں گے، کافر اور منافق اس سوال کے جواب میں کہیں گے کہ جولوگ کہتے تھے وہی میں بھی کہہ دیتا تھا كُنْتُ أَقُولُ مَايَقُولُ النَّاسُ اس سے کہا جائے گا کہ نہ تم نے خود سمجھ داری سے کام لیا اور نہ ہی سمجھ داروں کی پیروی کی لَادَرَيْتَ وَلَاتَلَيْتَ۔ یہ اور اس طرح کی اور بھی روایات ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور ﷺ کے بارے میں بھی سوا کیا جائے گا۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۳۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)