انوار اسلام |
س کتاب ک |
ناخن اور بال جمعہ کی نماز سے پہلے بنوائے یابعد میں جب ناخن زیادہ بڑھےہوئے ہوں توجمعہ کے بعد ترشوانا شرح اشباہ، صفحہ نمبر:۵۶۳، میں افضل لکھا ہے، ردالمحتار، صفحہ نمبر:۶۲۳، میں مطلقاً بعد جمعہ حجامت بنوانا ناخن ترشوانا افضل لکھا ہے اور بعض روایات میں نماز سے قبل بنوانا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے اور طحطاوی میں اسی کوافضل لکھا ہے اور بعد نماز کی افضلیت کورد کیا ہے اور مشائخ کا معمول بھی یہی ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۵۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۷۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)