انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مغرب کا وقت کب تک باقی رہتا ہے؟ سورج ڈوبنے کے بعد آسمان کے کنارہ پرسرخی چھائی رہتی ہے، اس کے ختم ہونے کے بعد سفیدی آتی ہے، اس کوشفق کہتے ہیں، جب تک شفق ڈوب نہ جائے مغرب کا وقت باقی رہتا ہے؛ کیونکہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے نقل کیا ہے کہ جب تک شفق ڈوب نہ جائے مغرب کا وقت باقی رہتا ہے صحیح وقت کا اندازہ کرنے کے لئے مطبوعہ اوقات نماز، چارٹ یا ایسے کیلنڈر سے رجوع کرسکتے ہیں، جس میں اوقاتِ نماز کی صراحت کی جاتی ہو؛ بلکہ اب تو بعض اخبارات بھی اوقاتِ نماز شائع کرتے ہیں، ان کی رہنمائی پرعمل کرلینا کافی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۲۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)