انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اذان و اقامت کے متفرق مسائل واحکام مساجد کے اندر لاؤڈ اسپیکر میں اذان دینے سے کیا اذان کا منقول طریقہ بھی ادا ہوجائےگا؟ مسجدوں میں لاؤڈاسپیکروں کے استعمال کی وجہ سے اب اذان خانوں کا رواج ختم ہوتا جارہا ہے اور اندرون مسجد ہی مائک کی مدد سے اذان دی جاتی ہے، اس سے دور تک آواز پہنچانے کا مقصد تو بخوبی اور بآسانی حاصل ہوجاتا ہے؛ لیکن اس ماثور ومنقول طریقہ کی پیروی بھی کماحقہ نہیں ہوپاتی جو مسجدوں سے باہر اذان دینے کی تھی؛ اس لئے بہتر صورت یہ ہے کہ مسجد سے متصل کوئی ایسا کمرہ بنالیا جائے جس میں مائک رکھا جائے اور وہیں سے مؤذن اذان دیا کرے؛ تاکہ اس سنت کی بھی پوری پوری پیروی ہوجائے۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۱۷۳)