انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قعدۂ اولیٰ میں تشہد کی تکرار سے سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ قعدۂ اولیٰ میں تکرارِ تشہد سے تیسری رکعت کے فرض قیام میں تاخیر لازم آتی ہے اس لئے بھول کی صورت میں سجدۂ سہولازم ہے اور عمداً کی صورت میں نماز کا لوٹانا واجب ہے اگر تاخیر ایک رکن کے بقدر یعنی تین سبحان ربی الاعلیٰ کہنے کے بقدر ہو، اس سے کم تکرار پر سجدہ ٔ سہو نہیں ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۲۹، زکریا بکڈپو، دیوبند)