انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سواری پر آیتِ سجدہ کی تکرار کی تو کیا حکم ہے؟ گھوڑا ، اونٹ اور ہر قسم کی گاڑی وغیرہ خشکی کی سواری پر نماز کے اندر آیتِ سجدہ کا تکرار کیا تو ایک ہی سجدہ واجب ہے اور بدون نماز کے تکرار آیت سے تکرارِ سجدہ واجب ہے، کشتی میں بہر صورت تکرارِ آیت سے ایک ہی سجدہ واجب ہے، خواہ نماز میں ہو یا خارجِ نماز ہو، کشتی میں عدمِ تکرارِ سجدہ کی تعلیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحری جہاز اور ہوائی جہاز کا حکم بھی کشتی کی طرح ہے، اس کے باوجود ان میں تکرارِ سجدہ زیادے احتیاط والا عمل ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۶۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)