انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صاحب نزل الابرار.. صاحب نزل الابرار محدث بھوپالی نے دعاء کے یہ آداب ذکر کئے ہیں اورہر آداب کو حدیث پاک سے مستند کیا ہے۔ دعاء کے سلسلے میں ان امور کا خیال رکھنا قبولیت کا باعث ہے۔ (۱)دعاء کرنے والا،حرام وممنوع کھانے پینے سے احتراز کرے (کہ اس کو دعاء کے نہ قبول ہونے میں بہت دخل ہے) (بحدیث ابی ہریرہ فی المسلم) (۲)خلوص اورللہیت کے ساتھ دعاء مانگے کہ اخلاص مدار ہے قبولیت کا۔ (حاکم) (۳)دعاء سے قبل کوئی عمل صالح کرنا۔ (بحدیث الثلاثہ فی الصحاح) (۴)باضومانگنا (بحدیث ابی درداء فی الطبرانی) (۵)رخ قبلہ دعاء کرنا (بحدیث ابی درداء فی الطبرانی) (۶)نماز کے بعد دعاء کرنا (بحدیث ابی درداء فی الطبرانی) (۷)دعاء سے قبل خدائے پاک کی حمد وثنا کرنا (بحدیث ابی درداء فی الطبرانی) (۸)درود پاک کا پڑھنا (بحدیث علی فی الطبرانی) (۹)ہاتھوں کو سینہ یا کندھے تک اٹھانا (مالک بن یسار فی ابی داؤد) (۱۰)خشوع وخضوع ومسکنت کے ساتھ مانگنا۔ (ادعوار بکم تضرعا) (۱۱)حضرات انبیاء کرام کا توسل اختیار کرنا (عثمان بن حنیف فی الترمذی) (۱۲)صالحین کا توسل اختیار کرنا۔ (۱۳)سروجہر کے درمیان مانگنا (بحدیث موسیٰ فی الصحاح) (۱۴)گناہ کا اعتراف اورتوبہ ومعافی مانگتے ہوئے دعاء کرنا (بحدیث علی فی المسلم) (۱۵)اولاً اپنے لئے پھر عام لوگوں کے لئے (بحدیث ابن عمر فی الترمذی) (۱۶)پختگی سے مانگنا (بحدیث ابی ہریرہ فی الخاری) (۱۷)حضور قلب اورامید کے ساتھ مانگنا (بحدیث ابن عمر فی احمد) (۱۸)تکرار کے ساتھ ۳ مرتبہ دعاء کرنا (بحدیث عائشہ فی المسلم) (۱۹)گناہ قطع رحمی کی دعاء نہ کرنا (بحدیث ابی ہریرہ فی المسلم) (۲۰)محال ناممکن امور کے متعلق دعاء نہ کرن (بحدیث عبداللہ بن مغفل بن ابی داؤد) (۲۱)دعاء میں کسی دوسرے کو محروم نہ کرنا (بحدیث ابی ہریرہ فی الصحاح) (۲۲)تمام ضرورتوں کی دعاء کرنا یعنی معمولی چیز کی بھی (بحدیث مالک بن یسار فی ابی داؤد) (۲۳)دعاء کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنا (بحدیث مالک بن یسار فی ابی داؤد) (۲۴)دعاء کرنے والا اورسننے والا دونوں کا آمین کہنا ( آبوداؤد) (۲۵)جلد بازی نہ کرنا۔ (بحدیث ابی ہریرہ فی الصحاح) (۲۶)اوقات مستجاب کا خیال رکھنا۔ (۲۷)ذلت وافتقار کے لہجہ سے دعاء مانگنا فصاحت و بلاغت کا زور نہ دکھانا۔