انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نمازی کے سامنے سے کتنے فاصلہ سے گذر سکتے ہیں؟ اگر اتنی چھوٹی مسجد یا کمرہ یا صحن میں نماز پڑھ رہا ہو کہ اس کا کل رقبہ چالیس ہاتھ ۸/۳۶ مربع میٹر سے کم ہے تو نمازی کے سامنے سے گذرنا مطلقاً ناجائز ہے، خواہ قریب سے گذرے یا دور سے، بہرحال گناہ ہے، البتہ اگر کھلی فضاء میں یا ۸/۳۶ مربع میٹر یا اس سے بڑی مسجد یا بڑے کمرہ میں یا بڑے صحن میں نماز پڑھ رہا ہے تو سجدہ کی جگہ پر نظر جمانے سے آگے جہاں تک بالتبع نظر پہنچتی ہے وہاں تک گذرنا جائز نہیں، اس سے ہٹ کر گذرنا جائز ہے، بندہ نے اس کا اندزہ لگایا تو سجدہ کی جگہ سے ایک صف کے قریب ہوا، لہٰذا نمازی کے موضعِ قیام سے دو صف کی مقدار (تقریباً ۸ فٹ ۴۴/۲ میٹر) چھوڑ کر گذرنا جائز ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۰۹، زکریا بکڈپو، دیوبند)