انوار اسلام |
س کتاب ک |
سب سے افضل دعاء کونسی ہے؟ حدیث میں ارشاد ہے کہ:تم اپنے رَبّ سے دُنیا و آخرت کی عفو وعافیت مانگو، کیونکہ دونوں چیزیں دُنیا میں بھی مل گئیں اور آخرت میں بھی تو تم کامیاب ہوگئے۔ (ترمذی) ایک اور حدیث میں ہے کہ جس کے لئے دُعاء کا دروازہ کھل گیا اس کے لئے رحمت کے دروازے کھل گئے، اور اللہ تعالیٰ سے جتنی چیزیں مانگی جاتی ہیں، اس میں اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ یہ پسند ہے کہ آدمی عافیت مانگے۔ (ترمذی) ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سب سے افضل دُعاء یہ ہے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِ۔ اسی طرح سورہٴ بقرہ کی آیت:۲۰۱ میں جو دُعاء مذکور ہے وہ بھی بہت جامع ترین دُعاء ہے، آنحضرت ﷺ اکثر یہی دُعاء فرمایا کرتے تھے۔ (صحیح بخاری و مسلم) (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۶۵ ، کتب خانہ نعیمیہ)