انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ابراہیم بن تاشقین اس کے بعد اس کا بیٹا ابو اسحٰق ابراہیم بن تاشقین بن علی بن یوسف بن تاشقین شہر مراقش میں تخت نشین ہوا، لیکن ۵۴۱ھ میں عبدالمومن نے مراقش کو فتح کیا اورابراہیم بن تاشقین کو گرفتار کرکے قتل کردیا، اس طرح سلطنت مرابطین کا خاتمہ ہوا، اندلس میں جب عبدالمومن کے چیرہ دست ہونے اور مرابطین کے مغلوب ومجبور ہونے کی خبریں پہنچیں تو عیسائیوں نے پھر بڑے زور شور کے ساتھ اسلامی مقبوضات پر حملے شروع کردیئے۔