انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فن فقہ میں علامہ برہان الدین المرغینائی (۵۹۳ھ) کی کتاب ہدایہ فقہ حنفی کی مرکزی کتاب ہے، اس میں بہت سی حدیثیں بھی مذکور ہوئیں، مصنف نے انہیں محدثین کے طریق پر نہیں اپنے انداز میں ذکر کیا ہے، کہیں اشارہ ہے، کہیں اختصار ہے، کہیں روایت بالمعنی ہے؛ تاہم یہ صحیح ہے کہ کتاب کی اہمیت کے پیشِ نظر ان احادیث کی تخریج ضروری تھی۔ (۱)حافظ جمال الدین الزیلعیؒ (۷۶۲ھ) نے "نصب الرایہ فی تخریج احادیث الہدایہ" کے نام سے چار جلدوں میں ایک نہایت گرانقدر حدیثی تالیف پیش کی ہے، علمائے دیوبند نے اس پر "حاشیہ بغیۃ الالمعی فی تخریج الزیلعی" کے نام سے لکھا ہے، یہ کتاب مصر سے بڑی آب وتاب سے شائع ہوئی ہے، پہلے مطبع علوی لکھنؤ سے ۱۳۰۱ھ میں شائع ہوئی تھی، کتاب کی عظمت شان کے لیئے یہی کافی ہے کہ حافظ ابنِ حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ جیسے جلیل القدر محدث نے نصب الرایہ کی تلخیص الدرایہ کے نام سے کی ہے اور وہ بھی چھپ چکی ہے۔ (۲)امام ابوالقاسم الرافعی (۶۲۳ھ) کی کتاب الوجیز کی تخریج حافظ ابنِ حجرعسقلانیؒ نے "التلخیص الحبیر فی تخریج احادیث الرافعی الکبیر" کے نام سے کی ہے، یہ چار جلدوں میں قاہرہ سے شائع ہوئی ہے۔