انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ابو علی الحسین بن احمد الکاتبؒ (۱)فرماتے تھے کہ جس نے حکمت کی بات سنی اور عمل نہ کیا تو وہ منافق ہے ۔ (۲)اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ جو مجھ کو لازم پکڑےگا تو وہ مجھ تک پہونچ جائے گا ۔ (۳)فساق کی محبت بیماری ہے اور اس کا علاج ان سے علٰحدگی ہے ۔ (۴)اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو ذکر کی حلاوت عطا فرماتے ہیں ، پس اگر وہ اس سے خوش ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے تو اس کو اپنے انس سے نوازتے ہیں ، اور اگر شکر میں کوتاہی کرتا ہے تو اس کی زبان پر ذکر کو جاری فرمادیتے ہیں مگر اس کی حلاوت کو سلب فرمالیتے ہیں ۔