انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بدرالموعد کا اثر بدر کے میدان میں مسلمانوں کا پہنچنا بڑے دور رس اثرات کا حامل رہا اس لئے کہ جب بدر کا زمانہ آیا اور تمام قبائل عرب اپنے دستور کے مطابق بد ر کے سالانہ اجتماع میں شریک ہوئے اور مسلمان حسب وعدہ پندرہ سو کی جماعت کے ساتھ مقابلہ کے لئے پہنچ گئے اور جب تک بدر کا سالانہ قومی اجتماع قائم رہا ابو سفیان کا انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ سالانہ اجتماع کا کیمپ ٹوٹ گیا ، لوگ منتشر ہوگئے اور مسلمان بھی مدینہ منورہ واپس ہوگئے اور ابو سفیان حسب وعدہ بدر نہیں پہونچا تو اس کا اثر ان تمام قبائل عرب پر جو قریش کے ہمدرد تھے اور مسلمانوں کے مخالف تھے بہت خراب پڑا، (پیغمبر عالم)اب انہیں معلوم ہوگیا کہ مسلمانو ں میں قریش سے مقابلہ کرنے کا دم خم ہے، اسی طرح اندرون مدینہ منافقین اور بنی قریظہ بھی مرعوب ہوئے، گویاکہ اس طرح ایک بار پھر مسلمانوں کی دھاک ان کے دلو ں پر بیٹھ گئی۔