انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عتبہ بن حجاج سلولی عتبہ بن حجاج نے ۱۱۷ھ میں وارد اندلس ہوکر زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لی اور عبدالملک قطن فہری کو کسی چھوٹے سے علاقہ کا عامل مقرر کردیا ،یہ عتبہ کی غلطی تھی کہ اس نے ایک ایسے شخص کو جو تمام ملک اندلس کا فرماں رواتھا ایک چھوٹے سے عامل کی حیثیت سے اپنی ماتحتی میں رکھا اسی قسم کی غلطی عثمان لخمی کے متعلق اس سے پہلے سرزد ہوچکی تھی ،مناسب یہ تھا کہ بعد میں آنے والے امیر عثمان لخمی کو یا تو بالکل بے دست وپاکرکے رکھتے یا اس کو اندلس میں نہ رہنے دیتے؛بلکہ افریقہ بھیج دیتے،اسی طرح عتبہ کو چاہیے تھا کہ عبدالملک کو واپس افریقہ بھیج دیتا اور کم سے کم کسی حصہ ملک کی حکومت ہر گز سپرد نہ کرتا بہر حال عتبہ نے ایک سیاسی غلطی ضرور کی۔