انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا مکروہ ہے؟ اصل مسجد نیچے کا حصہ ہے اور چھت تابع ہے، مسجد کی چھت پر بلا ضرورت چڑھنا مکروہ ہے، اصل مسجد چھوڑ کر چھت پر نماز پڑھنا خلافِ سنت ہے، البتہ اگر جگہ کی قلت ہو تو چھت پر کھڑے ہونے میں مضائقہ نہیں اور جب گرمی ناقابلِ برداشت ہو تب بھی چھت پر پڑہنے کی گنجائش ہے اور اس میں یہ تفصیل بنظرِ فقہ معلوم ہوتی ہے کہ جب اوپر سقف منزل نہ ہو تو چھت پر چڑھنا اور نماز پڑھنا بہر کیف مکروہ ہے اور اگر اوپر بھی سقف ہے تو اس میں انفرادی نماز پڑھنا بلا کراہت جائز ہے، اور نچلی منزل میں جگہ ہوتے ہوئے اوپر کی منزل میں جماعت سے نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۸۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۴۱۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)