انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بلاومصیبت کی دعا نہ مانگے حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے جو آپ ﷺ کے پاس تھا یہ کہا " اے اللہ ! آپ نے ہمیں مال نہیں دیا کہ میں صدقہ کروں تو کسی بلاء ومصیبت ہی میں گرفتار کردے کہ(صبر کروں) ثواب پاؤں آپ ﷺ نے کہا سبحان اللہ تم کو اس کی کہاں طاقت وہمت کہ مصیبت کو برداشت کرو،یہ دعاء کیوں نہیں کرتے۔ رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاَخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ (الادب المفرد:۲۳۹،۷۲۷) ترجمہ:اے ہمارے پروردگار ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطافرما اور آخرت میں بھی بھلائی اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔ فائدہ: یہ دعاء دنیا اور دین دونوں کے لئے بہترین ہے۔