انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ایک مسبوق کو دیکھ کر دوسرا مسبوق اپنی فوت شدہ رکعتیں یاد کرلے تو کیا حکم ہے؟ دو آدمی ایک ساتھ جماعت میں شریک ہوئے، امام کے سلام کے بعد اپنی فوت شدہ رکعتیں پڑھنے میں ایک کو شک ہوا کہ کتنی رکعتیں فوت ہوئیں ہیں؟ تو اس نے اپنے ساتھی کو دیکھ کر اس کے مانند اپنی نماز ختم کی تو ایسی صورت میں نماز صحیح ہوئی، دُہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۵۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۶۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)