انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جماعت فجر کے وقت سنتیں پڑھنا صحیح ہے یا نہیں؟ فجر کی جماعت کھڑی ہوچکی ہو اور اگر تشہد میں جماعت سے شرکت کی امید ہو تو سنت پڑھ لے، مگر مسجد سے باہر پڑھے یا حائل سے پڑھے، مثلاً ستون وغیرہ کے پیچھے ، صف سے اختلاط کرکے یا صف کے پیچھے بلا حائل پڑھنا مکروہ ہے، لہٰذ اگر خارج المسجد یا ساریہ وغیرہ کے حائل سے پڑھنے کی جگہ نہ ہو تو ترک کردے، ایسے ہی اگر تشہد میں شرکت کی امید نہ ہو تو ترک کردے اور طلوعِ شمس کے بعد پڑھے، بعد الطلوع پڑھ لینا افضل ہے، ضروری نہیں، بہت سے فقہاء کا قول ہے کہ اگر رکعتِ ثانیہ میں شرکت کی امید نہ ہو تو سنت نہ پڑھے، مگر شامیہ سے قولِ اوّل کی ترجیح معلوم ہوتی ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۵۷، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۳۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)