انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** انتقال،جنازہ اور قبر سے متعلق اپنے احباب کےموت کی خبر سن کر حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا موت گھبراکن چیز ہے،جب تمہیں کسی بھائی کے موت کی خبر ملے تو یہ کہو۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُونَ،وَاِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْن ،اَللّٰھُمَّ اکْتُبْہُ عِنْدَکَ فِیْ الْمُحْسِنِیْنَ وَاجْعَلْ کِتَابَہُ فِیْ عِلِّیِّیْنَ وَاخْلُفْہُ فِیْ اَھْلِہِ فِیْ الْغَابِرِیْنَ وَلَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہُ،وَلَا تَفْتَنَّا بَعْدَہُ (اذکارنووی:۱۲۳) ترجمہ:اللہ کے لئے ہی ہم ہیں، اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے،اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے،اے اللہ اسے نیکوں میں لکھ لے اور اس کے نامہ اعمال کو علیین میں کردے، باقی رہنے والے اہل میں اس کا نائب بنادے،اس کے اجر سے ہمیں محروم نہ فرما اور اس کے بعد فتنہ میں نہ ڈال۔