انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کابل کی بغاوت کابل اوراس کا ملحقہ علاقہ حضرت عثمانؓ کے زمانہ میں فتح ہوچکا تھا ۴۳ھ میں یہاں کے باشندوں نے بغاوت برپا کی، عبداللہ بن عامر نے عبدالرحمن بن سمرہ کو سجستان کا حاکم بنا کر بغاوت کے فرو کرنے پر مامور کیا؛چنانچہ یہ سجستان سے چل کر باغیوں کی سرکوبی کرتے ہوئے کابل پہنچے اورکابل کا محاصرہ کرکے آتش بازی کے ذریعہ شہر پناہ کی دیواریں شق کردیں، عباد بن حصین رات بھر شگاف کی نگرانی کرتے رہے کہ دشمن اس کو پر نہ کردیں ،صبح کو شہر والوں نے میدان میں نکل کر مقابلہ کیا، مگر شکست کھائی اور مسلمان شہر میں داخل ہوگئے ،یہ ابن اثیر کا بیان ہے یعقوبی کے بیان کے مطابق خود شہر پناہ کے دربان نے رشوت لے کر دروازہ کھول دیا تھا۔ (ابن اثیر،صفحہ۳۶۶،یعقوبی،جلد۲،صفحہ۳۵۸)