انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وفد بنی عبس اس وفد میں (۹) افراد شامل تھے، یہ لوگ مہاجرین اولین میں سے شامل تھے، ابن سعد نے ان کے نام یہ بتلائے ہیں : ۱) میسرہ بن مسروق ۲) حارث بن الربیع ۳) قنان بن دارم ۴) بشیر بن الحارث بن عبادہ ۵) ہدم بن مسعدہ ۶) سباع بن زید ۷) ابوالحصن بن لقمان ۸) عبداﷲ بن مالک ۹) فردہ بن الحصین بن الفضالہ، سب نے اسلام قبول کیا، ان لوگوں کو ایک سریّہ کے مجاہدوں کے ساتھ روانہ فرمایا، ان میں سے تین افراد دوبارہ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اورعرض کیا… " آپ کے معلم نے خبر دی ہے کہ جو ہجرت نہ کرے اس کا اسلام مکمل نہیں ہوتا ، ہمارا ذریعہ معاش زمین اور مویشی ہیں ، کیا ہم انہیں بیچ کر ہجرت کریں" ؟ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا!" تم جہاں کہیں بھی رہو اللہ سے ڈرتے رہو اللہ تمہارے اجر میں کوئی کمی نہ کرے گا"