انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** صلوۃ الخوف طبقات ابن سعد کے مطابق رسول اﷲ ﷺ نے ذی قرد میں نماز خوف پڑھی، وہاں خبر دریافت کرنے کے لئے ایک شبانہ روز مقیم رہے، دشمن ذی قرد کے چشمہ پر جمع تھے، جہاں حضور ﷺکے پہنچتے ہی وہ وہاں سے فرار ہوگئے، حضور ﷺ نے وہاں ایک دن قیام فرمایا، اسی موقع پر حضور ﷺنے فرمایا ! " بہترین پیدل مجاہد سلمہؓ بن اکوع اور بہترین سوار ابو قتادہؓ ہے، ان کا لقب " فارس رسول اللہ " ہے، حضور ﷺنے ابن اکوع کو برابر کا حصہ دیا اور اپنے گھوڑے پر بٹھا کر مدینہ لائے ،اس غزوہ میں (۳) صحابہ حضرت ذر ؓ بن ابوذر اور حضرت اخرم اسدی شہید ہوئے ۔