انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تمام پیغمبر سچے رسول یہودیوں کے لیے حضرت موسیٰؑ کے علاوہ کسی اورپیغمبر کو ماننا ضروری نہیں،اسی طرح ایک عیسائی تمام دوسرے پیغمبروں کا انکار کرکے بھی عیسائی رہ سکتا ہے، ایک ہندو تمام دنیا کو گالی گلوج دےکر بھی پکا ہندو رہ سکتا ہے۔ (سیرۃ النبیﷺ :۴/۳۰۲) لیکن محمد رسول اللہﷺ نے یہ ناممکن قراردیدیا کہ کوئی آپ کی پیروی کا دعوی کرکے آپ سے پہلے کے کسی پیغمبر کا انکار کرے، آنحضرتﷺ تہجد میں جو دعا کیا کرتے تھے اس میں یہ جملہ تھا"والنبیوں حق ومحمد حق" سب نبی برحق تھے اور محمد بھی برحق ہے۔ (بخاری ،باب التھعد باللیل، حدیث نمبر:۱۰۵۳) غرض ہر مسلمان کے لیے یہ لازمی قرار دیا کہ وہ محمدی بننے سے پہلے موسوی، عیسوی اورسلیمانی و داؤدی بن جائے، اورکوئی مسلمان اس وقت تک مسلمان نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ دنیا کے تمام پیغمبروں کی ایک ساتھ صداقت، حقانیت، سچائی اورمعصومیت کا اقرار نہ کرے، اور اس بات پر ایمان لائے کہ اللہ تعالی نے ان کے ذریعہ ہر قوم کو ان کی ہدایت اوررہنمائی سے سرفراز کیا، اور اللہ پر ایمان کی طرح ان سب کے پیغمبر ہونے پر ایمان لانا ضروری قراردیا، جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے: "کُلٌّ اٰمَنَ بِاللہِ وَمَلٰئِٕکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہo لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِہٖ" (البقرۃ:۲۸۵) سب کے سب عقیدہ رکھتے ہیں اللہ کے ساتھ اور اس کے فرشتوں کے ساتھ اور اس کی کتابوں کے ساتھ اور اس کے سب پیغمبروں کے ساتھ، ہم اس کے پیغمبروں میں سے کسی میں تفریق نہیں کرتے۔ (ترجمہ حضرت تھانویؒ) "لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْھُم" (آل عمران:۸۴) اس کیفیت سے کہ ہم ان میں سے کسی ایک میں بھی تفریق نہیں کرتے۔ (ترجمہ حضرت تھانویؒ)