انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تدفین سے پہلے قرآن کے ذریعہ ایصالِ ثواب کرنا درست ہے؟ ایصالِ ثواب کے لئے قرآن مجید تدفین سے پہلے بھی پڑھا جاسکتا ہے، اس میں کچھ حرج نہیں؛ البتہ بعض فقہاء نے لکھا ہے کہ چونکہ موت کی وجہ سے انسان ایک درجہ میں ناپاک ہوجاتا ہے اور غسل دینے کے بعد پاک ہوتا ہے، اس لئے جب تک مردہ کوغسل نہیں دیا جائے، میت کے پاس بیٹھ کرقرآن نہ پڑھا جائے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۱۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)