انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پہلی اذان جمعہ کے بعد امام کہاں بیٹھے؟ امام جمعہ کے لی مستحب اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ خطبہ سے پہلے حجرہ میں رہیں، حجرہ نہ ہوتومنبر کے دائیں جانب کسی محصوص جگہ میں بیٹھیں؛ جہاں سکون ہو اور وہیں سنت وغیرہ پڑھیں اور خطبہ کے وقت منبر پرآئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم عین خطبہ کے وقت اپنے حجرۂ مبارکہ سے (جومنبر کے دائیں جانب تھا) نکل کرمنبر پرتشریف لاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خلفاءِ راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بھی یہی عمل تھا اور اس زمانہ میں بھی حرمین شریفین (زادہما اللہ شرفاً وکرامۃ) کے خطیب اس پرعمل کرتے ہیں اور خطبہ کے وقت آتے ہیں، آج کل یہ سنت متروک العمل ہے، حق تعالیٰ اماموں کواس سنت پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرماوے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۸۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)