انوار اسلام |
س کتاب ک |
ریڈیو ، ٹیپ اور سی ڈی پر تلاوت سے سجدۂ تلاوت واجب ہوتا ہے یا نہیں؟ اگر قاری یا متکلم کی قرأت و آواز کو کسی آلہ میں محفوظ کرلیا گیا تو اس میں آیتِ سجدہ سننے سے سجدۂ تلاوت لازم نہیں ہوگا، ٹیپ ریکارڈ اور سی ڈی کا بھی یہی حکم ہے، ریڈیو میں تقاضۂ احتیاط یہ ہے کہ آیتِ سجدہ سن کر سجدۂ تلاوت کیا جائے ، بشرطیکہ اصل آواز اس سے سنائی دے رہی ہو، کوئی ریکارڈ نہ ہو۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۷۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)