انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مغفرت اور کامیابی کی دعا رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (البقرۃ:۲۸۶) ترجمہ:پروردگار ہماری پکڑنہ فرما،اگر ہم بھولیں یاچوک جائیں،اے ہمارے رب نہ رکھئے ہمارے اوپر بھاری بوجھ جیسا کہ آپ نے رکھا تھا ان لوگوں پر جو ہم سے پہلے تھے،اے ہمارے رب ہم سے نہ اٹھوائیے وہ بوجھ جس کی ہم طاقت نہیں رکھتے،ہم سے درگذر کیجئے اورہم کو بخش دیجئے،ہم پر رحم فرمائیے،آپ ہمارے آقا ہیں،کافروں پر ہمیں غالب فرمائیے۔ فائدہ:احادیث میں ان آیتوں کو خزانہ عرش کہا گیا ہے،آپ ﷺ نے تاکید کی ہے کہ خود سیکھو اورعورتوں کو سکھاؤ۔ (مشکوٰۃ:۱۸۹)