انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** والدین،اولاد،بھائی بہن اوردیگر رشتہ دار کے حقوق والدین کے حقوق یہ حضرات علماء ومشائخ تو دینی نعمتوں میں واسطہ تھے، اس لیے ان کا حق لازم تھا، بعضے لوگ دنیوی نعمتوں کے لیے ذریعہ ہیں، ان کا حق بھی شرعاً ثابت ہے، مثلاً ماں، باپ کہ ولادت اور پرورش ان کے واسطہ سے ہوتی ہے، ان کے حقوق یہ ہیں: (۱)ان کو تکلیف نہ پہنچائی جائے؛ اگرچہ کہ ان کی طرف سے کوئی زیادتی ہو۱؎ (۲)زبان اور دوسرے اعضاء سے ان کی تعظیم کرے۲؎ (۳)شرعی کاموں میں ان کی اطاعت کرے۳؎ (۴)اگر ان کو ضرورت ہو تو مال سے بھی ان کی خدمت کرے؛ اگرچہ وہ دونوں کافر ہوں۴؎ (۵)ان سے دلی محبت رکھے۵؎ (۶)ان کے متعلقین اور احباب سے حسنِ سلوک کرے۶؎۔ (۱)"وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّاتَعْبُدُوا إِلَّاإِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّايَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْكِلَاهُمَا فَلَاتَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَاتَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا" الأسراء:۲۳۔ (۲)"وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرً" الاسراء: (۳)"عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِﷺ أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ قَالُوا بَلَى يَارَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ" ترمذی، باب ماجاء فی عقوق الوالدین، حدیث نمبر:۱۸۲۳۔ "لَاطَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ إِنَّمَاالطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ" بخاری، باب ماجاء فی إجازۃ خبرالواحد، حدیث نمبر:۶۷۱۶۔ (۴)"عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ قَدِمَتْ عَلَيَّ أُمِّي وَهِيَ مُشْرِكَةٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِﷺ فَاسْتَفْتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِﷺ قُلْتُ وَهِيَ رَاغِبَةٌ أَفَأَصِلُ أُمِّي قَالَ نَعَمْ صِلِي أُمَّكِ" بخاری، باب الھدیۃ للمشرکین، حدیث نمبر:۲۴۲۷۔ "والصحبة مع الوالدين ودهما بالنفس والمال" آداب الصحبۃ، الصحبۃ مع الوالدین:۱/۱۷۹۔ (۵)"والصحبة مع الوالدين ودهما بالنفس والمال" آداب الصحبۃ، الصحبۃ مع الوالدین:۱/۱۷۹۔ (۶)"عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ أَبَرَّ الْبِرِّ أَنْ يَصِلَ الرَّجُلُ أَهْلَ وُدِّ أَبِيهِ" ترمذی، باب ماجاء فی اکرام صدیق الوالد، حدیث نمبر:۱۸۲۵۔ "وحفظ عهدهما بعد الممات، وإنجاز عداتهما، وإكرام أصدقائهما" آداب الصحبۃ، باب الصحبۃ مع الوالدین:۱/۱۷۹۔ والدین میں کس کی اطاعت مقدم جب کسی جائز امر کو باپ منع کرے اور ماں کرنے کا حکم دے تو چونکہ عورت خود شرعاً شوہر کی محکوم (تابع) ہے اس کا شوہر کے خلاف حکم کرنا معصیت ہے اور معصیت میں اطاعت نہیں ہوتی اس لیے اس صورت میں باپ کا حکم مانا جائیگا۔ ("الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ" النساء:۳۴۔ "لَاطَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ" بخاری، باب ماجاء فی اجازۃ خبرالواحد، حدیث نمبر:۶۷۱۶ عن علیؓ) ماں باپ کے انتقال کے بعد ان کے حقوق (۱)ان کے لیے دعائے مغفرت ورحمت کرتا رہے، نوافل وصدقات مالیہ کا ثواب ان کو پہنچاتا رہے۱؎ (۲)ان کے رشتہ دار اور دوست احباب کے ساتھ خدمت مالی وبدنی کرتا رہے، ان کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئے۲؎ (۳)ان کے ذمہ قرضہ ہو تو اس کو ادا کرے۳؎ (۴)کبھی کبھی ان کی قبر کی زیارت کرے۴؎۔ (۱۔۲۔۳)"عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ مَالِكِ بْنِ رَبِيعَةَ السَّاعِدِيِّ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ بَقِيَ مِنْ بِرِّ أَبَوَيَّ شَيْءٌ أَبَرُّهُمَا بِهِ بَعْدَ مَوْتِهِمَا قَالَ نَعَمْ الصَّلَاةُ عَلَيْهِمَا وَالِاسْتِغْفَارُ لَهُمَا وَإِنْفَاذُ عَهْدِهِمَا مِنْ بَعْدِهِمَا وَصِلَةُ الرَّحِمِ الَّتِي لَا تُوصَلُ إِلَّا بِهِمَا وَإِكْرَامُ صَدِيقِهِمَا" ابوداؤد، باب فی برالوالدین، حدیث نمبر:۴۴۷۶۔ (۴)"محمد بن النعمان، يرفع الحديث إلى النبيﷺ قال: من زار قبر أبويه أو أحدهما في كل جمعة غفر له وكتب برا" شعب الایمان، باب فصل فی حفظ حق الوالدین بعد موتھما، حدیث نمبر:۷۶۶۱۔ دادا، دادی، نانا، نانی کے حقوق دادا، دادی، نانا، نانی کا حکم شرعاً ماں باپ کی طرح ہے؛ لہٰذا ان کے حقوق ماں باپ کی طرح سمجھنا چاہیے؛ اسی طرح خالہ اور ماموں، ماں کی طرح، چچا اور پھوپھی باپ کی طرح ہیں۔ ("وَقَالَ الْخَالَةُ بِمَنْزِلَةِ الْأُمِّ" بخاری، باب کیف یکتب ہذا ماصالح فلان بن فلان وفلان بن فلان، حدیث نمبر:۲۵۰۱۔ "قَالَ زِيَادُ بْنُ أَبِى سُفْيَانَ لِجَلِيسِهِ هَلْ تَدْرِى كَيْفَ قَضَى عُمَرُ فِى الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ قَالَ لاَ. قَالَ إِنِّى لأَعْلَمُ خَلْقِ اللَّهِ كَيْفَ كَانَ قَضَى فِيهِمَا عُمَرُ جَعَلَ الْخَالَةَ بِمَنْزِلَةِ الأُمِّ وَالْعَمَّةَ بِمَنْزِلَةِ الأَبِ" دارِقطنی، باب الفرائض والسنن وغیرذلک، حدیث نمبر:۴۲۰۵۔ "عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: الْخَالَةُ بِمَنْزِلَةِ الأُمِّ وَالْعَمَّةُ بِمَنْزِلَةِ الأَبِّ وَابْنَةُ الأَخِ بِمَنْزِلَةِ الأَخِ وَكُلُّ ذِى رَحِمٍ بِمَنْزِلَةِ الرَّحِمِ الَّتِى تَلِيهِ إِذَا لَمْ يَكُنْ وَارِثٌ ذُو قَرَابَةٍ" سنن الکبری للبیھقی، باب من قال بتوریث ذوی الأرحام، حدیث نمبر:۱۲۵۸۳۔ "الْجَدُّ أَبٌ مَا لَمْ يَكُنْ دُونَهُ أَبٌ كَمَا أَنَّ ابْنَ الاِبْنِ ابْنٌ مَا لَمْ يَكُنْ دُونَهُ ابْنٌ" السنن الکبریٰ للبیہقی، باب لایرث مع الأب أبواہ، حدیث نمبر:۱۲۶۴۹) اولاد کے حقوق جس طرح ماں باپ کے حقوق اولاد پر ہیں؛ اسی طرح ماں باپ پر اولاد کے حقوق ہیں، وہ یہ ہیں: (۱)ان کی پیدائش ہوتے ہی کان میں اذان دینا، اقامت کہنا اور ان کا اچھا نام رکھنا۱؎، اس کا عقیقہ کرنا، اس کی ختنہ کرنا۲؎، اس کو دینی تعلیم دینا۳؎، بچپن میں محبت کے ساتھ ان کی پرورش کرنا کہ اولاد کو پیار کرنے کی بھی فضیلت آئی ہے، خاص کر لڑکیوں سے دل تنگ نہ کرنا، ان کی پرورش کرنے کی بڑی فضیلت آئی ہے۴؎؛ اگر کسی کا دودھ پلانا پڑے تو دیندار اور اچھے اخلاق والی (انّا) تلاش کرنا؛ کیونکہ دودھ کا اثر بچہ کے اخلاق میں ہوتا ہے۵؎ (۲)ان کو علم دین وآداب سکھلانا۶؎ (۳)جب نکاح کے قابل ہو ان کا نکاح کردینا؛ اگر لڑکی کا شوہر مرجائے تو نکاح ثانی ہونے تک اس کو اپنے گھر آرام سے رکھنا، اس کے ضروری اخراجات کا برداشت کرنا۷؎ (۴)نیک نصیب عورت سے نکاح کرنا؛ تاکہ اولاد اچھی پیدا ہو۸؎ (۵)اولاد غیرتندرست ہو جیسے اندھا، اپاہج ہو تو اس کا خرچہ ماں باپ کے ذمہ ہیں؛ اگر ماں باپ نہ ہوں تو رشتہ داروں کے ذمہ ہے، چاہے کتنی ہی عمر ہوجائے۹؎ (۶)ہربچہ کے ساتھ مساوات وبرابری کرنا۱۰؎۔ (۱)"عَنْ أَبِیْ رَافِعِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَذَّنَ فِي أُذُنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ حِينَ وَلَدَتْهُ فَاطِمَةُ بِالصَّلَاةِ" ترمذی، باب الأذان للمولود،حدیث نمبر:۱۴۳۶۔ (۲)"عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رِوَايَةً الْفِطْرَةُ خَمْسٌ أَوْ خَمْسٌ مِنْ الْفِطْرَةِ الْخِتَانُ وَالِاسْتِحْدَادُ وَنَتْفُ الْإِبْطِ وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ وَقَصُّ الشَّارِبِ" بخاری، باب قص الشارب، حدیث نمبر:۵۴۳۹۔ "عَنْ أَبِي بُرَيْدَةَ يَقُولُ كُنَّا فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا وُلِدَ لِأَحَدِنَا غُلَامٌ ذَبَحَ شَاةً وَلَطَخَ رَأْسَهُ بِدَمِهَا فَلَمَّا جَاءَ اللَّهُ بِالْإِسْلَامِ كُنَّا نَذْبَحُ شَاةً وَنَحْلِقُ رَأْسَهُ وَنُلَطِّخُهُ بِزَعْفَرَانٍ" ابوداؤد، باب فی العقیقۃ،حدیث نمبر:۲۴۶۰۔ (۳)"يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَايَعْصُونَ اللَّهَ مَاأَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَايُؤْمَرُونَ" التحریم:۶۔ "عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِﷺ لَأَنْ يُؤَدِّبَ الرَّجُلُ وَلَدَهُ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِصَاعٍ" ترمذی، باب ماجاء فی أدب الولد،حدیث نمبر:۱۸۷۵۔ (۴)"عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَتْ امْرَأَةٌ مَعَهَا ابْنَتَانِ لَهَا تَسْأَلُ فَلَمْ تَجِدْ عِنْدِي شَيْئًا غَيْرَ تَمْرَةٍ فَأَعْطَيْتُهَا إِيَّاهَا فَقَسَمَتْهَا بَيْنَ ابْنَتَيْهَا وَلَمْ تَأْكُلْ مِنْهَا ثُمَّ قَامَتْ فَخَرَجَتْ فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْنَا فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ مَنْ ابْتُلِيَ مِنْ هَذِهِ الْبَنَاتِ بِشَيْءٍ كُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنْ النَّارِ" بخاری، باب اتقوا النار ولوبشق تمرۃ، حدیث نمبر:۱۳۲۹۔ (۵)"عن عائشة، عن النبيﷺ، قال: حق الولد على والده أن يحسن اسمه، ويحسن من مرضعه، ويحسن أدبه" شعب الایمان، باب الستون من شعب الایمان وھو باب فی حقوق الاولاد والأھلین، حدیث نمبر:۸۴۱۴۔ (۶۔۷)"عن عائشة، عن النبيﷺ، قال: حق الولد على والده أن يحسن اسمه، ويحسن من مرضعه، ويحسن أدبه" شعب الایمان للبیھقی،حدیث نمبر:۸۴۱۳۔ (۸)"إِنَّ الْمَرْأَۃَ تُنْکَحُ عَلَی دِیْنِھَا وَمَالِھَا وَجَمَالِھَا فَعَلَیْکَ بِذَاتِ الدِّیْنِ تَرِبَتْ یَدَاکَ" مسلم، باب استحباب نکاح ذات الدین، حدیث نمبر:۲۶۶۲۔ (۹)"عَنْ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَكْرِمُوا أَوْلَادَكُمْ وَأَحْسِنُوا أَدَبَهُمْ" ابن ماجہ، باب برالوالد والاحسان الی البنات، حدیث نمبر:۳۶۶۱۔ (۱۰)"عَنْ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ أَعْطَانِي أَبِي عَطِيَّةً فَقَالَتْ عَمْرَةُ بِنْتُ رَوَاحَةَ لَا أَرْضَى حَتَّى تُشْهِدَ رَسُولَ اللَّهِﷺ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي أَعْطَيْتُ ابْنِي مِنْ عَمْرَةَ بِنْتِ رَوَاحَةَ عَطِيَّةً فَأَمَرَتْنِي أَنْ أُشْهِدَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَعْطَيْتَ سَائِرَ وَلَدِكَ مِثْلَ هَذَا قَالَ لَا قَالَ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْدِلُوا بَيْنَ أَوْلَادِكُمْ قَالَ فَرَجَعَ فَرَدَّ عَطِيَّتَهُ" بخاری، باب الاشھاد فی الھبۃ،حدیث نمبر:۲۳۹۸۔ دودھ پلانے والی "انا" کے حقوق انا بھی دودھ پلانے کی وجہ سے ماں کی طرح ہے، اس کے حقوق بھی وارد ہوئے ہیں، وہ یہ ہیں: (۱)اس کے ساتھ ادب واحترام سے پیش آنا۱؎ (۲)اگر اس کو مالی حاجت ہو اور خود کو وسعت ہو تو اس کی مالی حاجت کو پورا کرے؛ اگر میسر ہو تو ایک غلام یاباندی خرید کر اس کو خدمت کے لیے دینا۲؎ (۳)اس کا شوہر اس کا مخدوم ہے اور یہ اس کی مخدومہ ہے تو اس کے شوہر کو مخدوم المخدومہ سمجھ کر اس کے ساتھ بھی احسان کرنا۳؎۔ (۱)"عَنْ أَنَس بْن مَالِكٍ يَقُولُ جَاءَ شَيْخٌ يُرِيدُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبْطَأَ الْقَوْمُ عَنْهُ أَنْ يُوَسِّعُوا لَهُ فَقَالَ النَّبِيُّﷺ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيُوَقِّرْ كَبِيرَنَا" ترمذی، باب ماجاء فی رحمۃ الصبیان، حدیث نمبر:۱۸۴۲۔ (۲)"عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ السَّاعِي عَلَى الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ الْقَائِمِ اللَّيْلَ الصَّائِمِ النَّهَارَ" بخاری، باب فضل النفقۃ علی الاھل، حدیث نمبر:۴۹۳۴۔ (۲۔۳)"عَنْ أبِیْ الطفیلِ قالَ کُنْتُ جَالِسًا مَعَ النَّبِیِّﷺ إِذَاأَقْبَلَتْ امْرَأَۃ فبَسَطَ النَّبِیﷺ رداءہ حتی قَعَدَتْ عَلَیْہِ فَلَمَّا ذَھَبَتُ قِیْلَ ھِیَ کَانَتْ أرْضَعَتَ النَّبِیِّﷺ" ترمذی، باب ماجاء مایذہب مذمۃ الرضاع، حدیث نمبر:۱۰۷۳۔ سوتیلی ماں کے حقوق سوتیلے ماں باپ کے ساتھ اور باپ کے دوستوں کے ساتھ احسان کرنے کا حکم آیا ہے، اس لیے سوتیلی ماں کے بھی کچھ حقوق ہیں: ماں باپ کے انتقال کے بعد ان کے دوستوں اور اہل تعلق کے تحت جو کچھ ذکر ہوا وہ سب ان کے ساتھ بھی کرے ہے۔ بھائی بہن کے حقوق حدیث میں ہے کہ بڑا بھائی باپ کی طرح ہے (شعب الایمان، فصل بعد فصل فی حفظ حق الوالدین بعد موتھما، حدیث نمبر۷۶۹۴ عن سعید بن العاصؓ) اس سے یہ معلوم ہوا کہ چھوٹا بھائی اولاد کی طرح ہے؛ لہٰذا ان میں باہمی حقوق ویسے ہی ہوں گے جیسے والدین اور اولاد کے درمیان ہوتے ہیں؛ اسی پر بڑی بہن اور چھوٹی بہن کو قیاس کرلینا چاہیے۔ رشتہ داروں کے حقوق حضورﷺ کا ارشاد ہے: "جو شخص رشتہ داروں سے بدسلوکی کرے وہ جنت میں داخل نہ ہوگا"۔ ("عَنْ جُبَيْربْن مُطْعِمٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّﷺ يَقُولُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ" بخاری، باب إثم القاطع،حدیث نمبر:۵۵۲۵) اسی طرح باقی رشتہ داروں کے بھی حقوق آئے ہیں، جن کا خلاصہ یہ ہے: (۱)اپنے ذی رحم محرم (جن سے خونی رشتہ ایسا ہو کہ ان سے نکاح حرام ہو ۱؎) رشتہ دار اگر محتاج ہوں اور کھانے کمانے کی قدرت نہ رکھتے ہوں تو بقدرِ کفالت ان کے نان ونفقہ کی خبرگیری کرتا رہے ان خرچہ واجب تو نہیں لیکن کچھ خدمت کرنا ضروری ہے اور کبھی کبھی ان سے ملتا رہے۲؎ (۲)ان سے رشتہ نہ توڑے بلکہ اگر کسی قدر ان سے تکلیف بھی پہنچے تو صبر افضل ہے۳؎۔ (۱)"ذو الْمَحرم : من لا يَحِلُّ له نكاح المرأة من أقاربها كالأبِ والابن والأخ والعم ومن يَجْري مَجْراهُم" ہامش المطالب العالیۃ، باب مایحرم من النساء، حدیث نمبر:۱۵۹۹۔ (۲)"وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ" البقرۃ:۱۷۷۔ "عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ بِحُسْنِ الصُّحْبَةِ قَالَ أُمُّكَ ثُمَّ أُمُّكَ ثُمَّ أُمُّكَ ثُمَّ أَبُوكَ ثُمَّ أَدْنَاكَ أَدْنَاكَ" مسلم، باب برالوالدین وأنھااحق بہ، حدیث نمبر:۴۶۲۲۔ (۳)"عَنْ النَّبِيِّﷺ قَالَ لَيْسَ الْوَاصِلُ بِالْمُكَافِئِ وَلَكِنْ الْوَاصِلُ الَّذِي إِذَا قُطِعَتْ رَحِمُهُ وَصَلَهَا" بخاری، باب لیس الواصل بالمکافیٔ، حدیث نمبر:۵۵۳۲۔