انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۹)حضرت ابوسعید سعد بن مالکؓ الخدری (۷۴ھ) الانصاری الخزرجی بیعت الرضوان کے شاملین میں سے تھے، اہلِ صفّہ میں سے تھے، آپ نے حدیث کثرت سے روایت کی، حافظ ذہبیؒ لکھتے ہیں: "روى حديثا كثيرًا وأفتى مدة وأبوه من شهداء أحد، عاش أبوسعيد ستا وثمانين سنة وحدث عنه بن عمرو جابر بن عبد الله وغيرهما من الصحابة"۔ (الاکمال:۵۸۹) ترجمہ: آپ نے بہت احادیث روایت کی ہیں اور مدتوں فتوےٰ دیتے رہے، آپ کے والد شہداء احد میں سے تھے ابوسعید ۸۶/سال زندہ رہے، آپ سے حضرت عبداللہ بن عمر، حضرت جابر بن عبداللہ اور دوسرے کئی صحابہ نے روایت کی ہے۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں آپؓ کی متفق علیہ تینتالیس حدیثیں ہیں اور علی الانفراد دونوں کتابوں میں سولہ اور باون حدیثیں ملتی ہیں، خطیب تبریزی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: "کان من الحفاظ المکثرین والعلماء الفضلاء العقلاء روی عنہ جماعۃ من الصحابۃ والتابعین"۔ (الاکمال:۶۰۲) آپ کثرت سے احادیث بیان کرنے والے حفاظ میں سے تھے اور علماء وعقلاء میں سے تھے، آپ سے کئی صحابہ وتابعین نے روایت کی ہے۔